ایمزٹی وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام تر خطرات کے باوجود شہید بے نظیر بھٹو عوام کی بھلائی اور جمہوریت کی بقا کیلیے پاکستان آئیں جہاں ملک دشمن قوتوں نے انھیں اپنے مذموم مقاصد کیلیے نشانہ بنایا اور ایک عظیم لیڈرکو غریب عوام سے چھین لیا۔
گزشتہ روز ٹنڈوآدم میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ وہ بی بی شہیدکامشن لے کرسیاست میں آئے ہیں، 2018 کا الیکشن میں پی پی کی کامیابی کاسال ہے، عوام بے نظیربھٹوکی برسی میں بھرپورشرکت کریں۔ ٹنڈو الہ یار کے تعلقہ چمبڑ میں ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب میں بلاول نے کہا کہ میری ماں کو آمروں نے نشانہ بنایا اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ان پر کتنے خوفناک حملے کرائے مگر وہ پیچھے نہیں ہٹیں۔
بی بی شہید نے مسلسل 30 سال تک اپنی دھرتی کا دفاع کیااور استحکام جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے چاکیواڑہ چوک فٹبال ہاؤس میں منعقدہ کارکنان کے اجتماع سے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کارکنان آئندہ انتخابات کی بھر پورتیاری کریں، پیپلز پارٹی کے گزشتہ 5 سالہ دور حکومت سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی