اتوار, 24 نومبر 2024


راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے، آئی جی سندھ

 

ایمزٹی وی(کراچی) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے تین دن دیئے ہیں اور ہم اس حکم پرعمل کرتے ہوئے راؤ انوار کو گرفتار کرکے پیش کریں گے۔
صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہیں تو فوری طور پر وہاں سے پکڑ لیتا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نجی طیارہ آپریٹرز سے اور وزارت داخلہ سے حلف نامہ طلب کرلیا ہے، راؤ انوار کے لیے بہتر ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرے اور قانونی طریقہ کار کو اپنائے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار کو 3 روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment