ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی: سہ روزہ سندھ ثقافتی و ادبی میلے کا آغاز

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبہٴسندھ کے دارالحکومت کراچی میں سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے محکمہٴ ثقافت سندھ کی جانب سے تین روزہ ثقافتی و ادبی میلے کا انعقاد کیا گیا یے۔

 

اس میلے کا آغاز جمعے کے روز کراچی آرٹس کونسل میں ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ’یہ ثقافتی فیسٹیول ہماری سندھ دھرتی سے لازوال محبت کی تجدید ہے، جس کے ذریعے سندھ کی عظیم تہذیب، تاریخی حیثیت، علمی و ادبی اہمیت اور لیجنڈ ہستیوں کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں روشناس کرانے اور   فروغ دینے کا موقع ملے گا۔‘ ان کامزید کہنا تھا کہ ’سندھ کے بڑے شہر کراچی میں صوبے کے سب سے بڑے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ سندھ کے اس طرح کا ثقافتی فیسٹول سالانہ سطح پر منعقد کیا جائےگا۔‘

 

سندھ ثقافتی میلے میں خواتین کے ہاتھ کی کڑھائی کے ملبوسات، چوڑیوں، مختلف سائز کے ہینڈ بیگز، بیڈشیٹس کے اسٹال، جبکہ سندھی ثقافت میں نمایاں رہنے والی سندھی ٹوپی کا اسٹال، کڑھائی والے جوتے، مٹی کے برتن، ہاتھ سے کپڑے کی تیاری اور مختلف الانواع و اقسام کھانے پینے کے اسٹالز سمیت سندھی ادبی کتابوں کے اسٹال بھی میلے کا حصہ ہیں۔  محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ یہ میلہ اتوار تک جاری رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment