ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز تحریک انصاف مرکزی میڈیاسیل کےاراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ ملک کے وسائل پر قابض حکمران جماعتیں جمہوریت کے نام پر عوام کے حقوق غضب کررہے ہیں ، ان حکمرانوں کے ذہن میں جمہوریت صرف اور صرف اقتدار پر قابض ہونا ہے ۔ دراصل جمہوریت جمہور کے لیے ہوتی ہے لیکن بد قسمتی سے آمریت کے ساتھ ساتھ سول حکومتوں نے بھی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستانی قوم کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کی خوشی کے موقع پر ساحل سمند ر پر پولیس انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے بھی اپنا ذمہ داریان احسن طریقے سے نبھائیں ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ساحل سمندر پر جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جاسکے