ایمز ٹی وی (اسلام آباد)ملک کے بعض علاقوں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ چترال میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لینڈسلائیڈنگ والے علاقوں میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔چترال میں گزشتہ چھتیس گھنٹوں کے دوران سترہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے کو بھاری مشینری سٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے گرم چشمہ روڈ لاواک کے مقام پر بند ہو گیا۔مالاکنڈ، بٹ خیلہ اور درگئی میں بھی وقفےوقفے سے باران رحمت کا نزول جاری ہے، جس سے موسم سرد ہو گیا، جبکہ چنیوٹ اور اس کے اطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث فیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے
۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی توقع ہے۔