ایمزٹی وی (کراچی)مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام آج ملک بھرمیں یوم تکبیربھرپورطریقے سے منایا جا رہا ہے۔
ملک بھرمیں آج یوم تکبیربھرپورطریقے سے منایا جارہا ہے، یوم تکبیرکی 20 ویں سالگرہ کے موقع پرخصوصی سیمینارزمنعقد کیے جائیں گے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان امت مسلمہ کی پہلی اورعالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔
یوم تکبیرکے موقع پرملک بھرکی مساجد میں قرآن خوانی اورپاکستان کی سلامتی واستحکام، قومی فلاح، عوامی خوشحالی، بیروزگاری، غربت، کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت 1974 میں ہی ایٹمی تجربہ کر کے خطے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع کرچکا تھا جس نے مئی 1998 میں ایک مرتبہ پھر ایٹمی دھماکے کئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاسکے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔