ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث شہر کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے ڈیفنس، کلفٹن، گارڈن، کھارادار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، طارق روڈ، سولجربازار میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ناظم آباد، بہادرآباد، کورنگی، صدر، لانڈھی، کے علاقے بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔