جمعہ, 22 نومبر 2024


کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین لاہور روانہ

 

ایمز ٹی وی (کراچی) عیدالاضحی کے موقع پرپاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی گئی دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی دوسری عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 914 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی۔
ڈی سی ریلوے اسحاق بلوچ کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کل صبح 10 بجے لاہورپہنچے گی۔ عید اسپیشل ٹرین سے محکمے کو ساڑھے 13 لاکھ روپے کی آمدن ہوگی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور معمر افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روزمفت سفر کرنے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق عید اسپیشل ٹرین میں عید کے پہلے اور دوسرے روز 25 فیصد کا خصوصی عید ڈسکاؤنٹ بھی دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اہل خانہ سمیت رشتے داروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپہلی عید اسپیشل ٹرین لگ بھگ 980 مسافروں کو لے کرسٹی اسٹیشن کراچی سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment