جمعہ, 22 نومبر 2024


حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) حجاج کرام کی وطن واپسی آج سے ہوگی، اس حوالے سے پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز اپنا بعد از حج آپریشن آج سے شروع کر رہی ہیں۔
پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کا آٖغاز27 اگست آج بروز پیرسے ہوگا، حجاج کرام کی وطن واپسی25 ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی۔ سول ایوی ایشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی حج پروازیں پی کے3006کراچی اور پی کے3002اسلام آباد پہنچیں گی جن کے ذریعے سات سو سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔
لاہور کے لئے پہلی حج پرواز منگل کی صبح7بجے لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی، کراچی کیلئے پہلی حج پرواز پی کے3006کو پی آئی اے کے چیف فلائٹ آپریشن آفیسر کیپٹن عذیر خان آپریٹ کریں گے جو کہ بعد از حج آپریشن کی نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ سے 225خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی، پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیاں نے پی آئی اے حج ٹیم کے ارکان کو بعد از حج آپریشن کے دوران وطن واپس آنے والے حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر پی آئی اے انتظامیہ نے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے ہیں تاکہ حجاج کرام کو وطن واپسی کے حوالے سے کسی دشواری کاسامنا کرنا نہ پڑے۔ پی آئی اے68ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد لاہور،کراچی ،پشاور، سیالکوٹ ، ملتان اور فیصل آباد پہنچائے گی، بعد از حج آپریشن کا اختتام25ستمبر کو ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment