ایمز ٹی وی(کراچی) نامزد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، وہ آج صوبے کے 33 ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری اسمبلی کوبھجوا دیا۔
عمران اسماعیل نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا گورنرہوں، مخصوص شہر کا نہیں، کوشش کروں گا کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔
نامزد گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے، صوبائی اورفیڈرل حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔
اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےعمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی نمائندہ جماعتوں کوبھرپورتعاون کا یقین دلاتا ہوں، عمران خان کے وژن کے مطابق عام شہری کی طرح زندگی گزاروں گا۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں عمران اسماعیل صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے