کراچی:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے، عمران خان کی قیادت میں مڈل اورنچلے طبقے کے لوگوں کا انقلاب آیاہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کوئی الیکشن انتظامیہ کی مدد سے نہیں جیتا جائے گا،اب سیاست پٹواری کلچرسے آگے چلی گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ سیاست کو نظریے کی سیاست رکھیں،اپنے آپ کوعمران خان کے نظریے کے مطابق رکھیں،فواد چودھری نے کہا کہ 1970 کے بعد کراچی کو اب بڑی نمایندگی ملی ہے،اللہ اختیار دیتا ہے تو اس سے مخلوق کا بھلا کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کبھی فالودہ اورکبھی رکشے والے کے پاس اربوں روپے نکل آتے ہیں،گورنرہاﺅس میں ایک شکایتی سیل وزیراعظم ہاوس سے منسلک ہوگا،یواے ای کراچی میں پانی کا پلانٹ لگارہا ہے۔