جمعہ, 22 نومبر 2024


غیرقانونی تجاوزات، سب سے قدیم لنڈا بازار کو مسمار کرنے کےلئے کمر کس لی

کراچی : غیر قانونی تجاوزات کے خلاف لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں آپریشن آج کیا جائے گا جب کہدکانداروں نے اپنی دکانیں خالی کرنا شروع کردی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے شہر کے سب سے قدیم لنڈا بازار لائٹ ہاؤس اور آرام باغ میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لیے کمر کس لی ہے جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے آج لائٹ ہاؤس لنڈا بازار اور آرام باغ میں غیر قانونی دکانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

آپریشن سے قبل لائٹ ہاؤس لنڈا بازار کے دکانداروں نے دکانیں خالی کرنا شروع کردی ہیں اور سامان لیکر جا رہے ہیں، لائٹ ہاؤس کے قریب نالے پر 296 دکانیں قائم ہیں۔ کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تمام دکانداروں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، لائٹ ہاؤس میں 250 اور آرام باغ میں 180 سے زائد دکانیں نالے پر قائم ہیں، اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بھاری مشینری کے ذریعے کیا جائے گا اور ممکنہ مزاحمت کے پیشِ نظر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود رہے گی۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment