جمعہ, 22 نومبر 2024


تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر حملہ

کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کردیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی 

زرائع  کے مطابق ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو آج صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراؤ کردیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔ 

کے ایم سی کی مدد کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجود تھی تاہم وہ کچھ نہ کرسکی جب کہ رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا۔

حملے کے بعد کے ایم سی نے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے، اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم ہیوی مشینری کے ہمراہ صدر میں موجود ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment