کراچی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ایئرڈیفنس سینٹرکراچی کادورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل حمود زمان خان کوکرنل کمانڈنٹ آرمی ایئرڈیفنس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں افسران اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئرڈیفنس کاکردارقابل تحسین ہے۔ یاد رہے چند روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصف غفور نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران آرمی چیف کا قوم کے نام پیغام بھی پڑھ کرسنایا۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کوایک ایک اینٹ لگاکردوبارہ بنارہےہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کےمطابق قانون کی حکمرانی چاہتےہیں ، پاکستان کو ایک ایساملک بنائیں جہاں کوئی شخص اورادارہ ملک سےبالاترنہ ہو۔