کراچی سے رہا ہونے والے بھارتی ماہی گیر لاہور پہنچ گئے کراچی سے رہا کیے گئے 100 بھارتی ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچادیا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ، پاکستانی حکومت نے بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا ۔