ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہر قائددھول مٹی کی لپیٹ میں

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات سے گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے فضا میں دھول مٹی کی مقدار معمول سے کئی گنا بڑھ گئی ہے اور حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئی ہیں جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن، گارڈن، گولیمار، جیل چورنگی، طارق روڈ اور ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

 گرد آلود ہواؤں اور بوندا باندی نے شہر میں گرمی کا زور توڑ دیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں منگل تک موجود رہے گا جس کی وجہ سے پیر کا پورا دن اور منگل کی صبح ہواؤں کی رفتار زائد رہے گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment