جمعہ, 22 نومبر 2024


28اپریل سے 2مئی کےدوران گرمی کی نئی لہرکی پیش گوئی کردی

کراچی : محکمہ موسمیات نے 28اپریل سے 2مئی کے دوران گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی جب کہ پارہ 40ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید نے گرمی کی نئی لہر کے دوران ہیٹ ویو آنے کے امکان کی نفی کی ہے،ان کا کہناہے کہ ہیٹ ویو کی بنیاد بننے والی ایک اہم وجہ ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنابھی ہے۔ منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے اور درجہ حرارت 34سے36ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment