کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، اٹارنی جنرل سلمان، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکریٹری سروسز نوید شیخ، سیکریٹری صحت اور وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری فیاض جتوئی بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں تین سال سے ایک پوسٹ پر کام کرنے والے افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی، فیصلہ بہترگورننس، اداروں کی کارکردگی کو بہترکرنے کے پیش نظرکیا گیا۔
مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کواداروں کو بہتربنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکمےعوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں بہتر کارکردگی کے لیے لوکل گورنمنٹ میں اچھے افسران کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال 29 جون کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے فور منصوبےکی تکمیل ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔