ایمز ٹی وی (کراچی﴾ ٹریفک پولیس نے خواتین میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خواتین کو ہیلمٹ کی اہمیت و استعمال کی جانب مائل کرنا ہے، خواتین میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کیلیے آئندہ ہفتے تمام اضلاع میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
9 جون سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفت ہیلمٹ کی تقسیم سے خواتین کو سفر کے دوران ہیلمٹ پہننے کے لیے رضا مند اورہیلمٹ کے استعمال کے رجحان میں اضافے کیا جا سکے گا۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہن کر دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص ڈیزائن کے ہیلمٹ تیار کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایسے ہیلمٹ مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے موٹرسائیکل چلانے والے شخص اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص کا چہرہ واضح دکھائی دے۔ 9 جون سے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کا چالان کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔