اتوار, 24 نومبر 2024


کراچی کے شہریوں کیلئے مفت وائی فائی سسٹم کی فراہمی کا اعلان

ایمزٹی وی (کراچی﴾ وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو مزید میگا پروجیکٹ دئیے جارہے ہیں، جلد ہی کراچی کی تمام اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے وائی فائی سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

 

کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں کھیلوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے نوجوانوں میں منفی رجحان کو کم کیا جاسکتا ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے اور یہاں پر امن و امان کی صورتحال کو مزید فعال بنانے کی غرض سے شہر بھر کی اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی لائٹس پر تبدیل کرنے اور ان میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے.جبکہ اسٹریٹ لائٹس کے ذریعے مفت وائی فائی نظام کو بھی متعارف کرانے کے لئے ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔

 

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہر کے صنعت کاروں اور تاجر برادری جلد ہی کے ایم سی کی 10 اسکولز اور 6 اسپتال اور ڈسپنسریاں گود دینے جارہے ہیں جبکہ شہر کی کئی سڑکوں اور چوراہوں کو بھی گود لینے کا انہوں نے ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment