جمعہ, 22 نومبر 2024


تاجروں برادری کی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

 
 
 
 
 
 
کراچی: شہرقائد کے تاجروں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ریلی نکالی، اس دوران تاجروں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیربھی بنائی۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک سے بہادر آباد چورنگی تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔
 
طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ایک طرف تو غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور دوسری طرف کشمیری مسلمانوں کی زندگیاں بد سے بد تر کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔
 
ریلی میں موجود تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر کے سامنے لانے کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ہم ایک ہیں اور کشمیر ہمارا ہے، ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے، “کشمیر بنے گا پاکستان”۔
 
مقبوضہ کشمیر : آزادی کے حق میں مظاہرہ، عمران خان کے حق میں نعرے
 
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں68 روز سے جاری کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے، فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، کشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
 
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج 69 واں دن ہے، مسلسل کرفیو کے باعث مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment