اتوار, 24 نومبر 2024


سندھ کا تعلیمی بجٹ 7 فیصدکیاجائے،ریٹائرڈ آفیسرز کامطالبہ

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)سندھ پروفیسرزایسوسیشن کےکنونیرپرفیسرسعیدالطفر خان،پروفیسر الیاس سومرو اور پروفیسرطاہرعلی جعفری نےوزیراعطم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم کو اولین ترجیع دیتے ہوئےوفاقی حکومت تعلیمی بجٹ 7فیصد کرے۔پریس کلب میں سیمینارسےخطاب کرتےہوئےرہنماؤں نےکہاکہ بیوروکریسی کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیاگیاہےاس لئے چاہتےہیں پنشنز کوگراس پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پربھی 100فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ پنشنز اور سرکاری ملازمین میںاحساس محرومی نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مطابہ کرتے ہیں کہ وہ حکومت سندھ کے بجٹ میں16-2015 میں تعلیم کوسرفہرست رکھتےصوبائی آمدنی کا 7فیصد حصہ،پنشنز کی گراس پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم25فیصد اضافہ کا اعلان کریں گے جیساکہ پارٹی لیڈرقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشیدشاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں کیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment