کراچی : 6 ماہ لاک ڈائون کے بعد آج سندھ سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہےکہ آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئےاللہ ہمارے بچوں کو اپنی امان میں رکھے۔انکا ٹوئٹ میں مزید کہناتھا کہ وزیر اعظم کی حکمت عملی زبردست رہی، اسمارٹ وزیراعظم کااسمارٹ لوک ڈاؤن کو دنیا نے تسلیم کیا اور پاکستان نے کامیابی سے اس وبا کا مقابلہ کیا۔
واضح رہے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرکےتعلیمی ادارے گزشتہ6 ماہ سے بند تھے
آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اللہ ہمارے بچوں کو اپنی امان میں دکھے- پاکستان نے کامیابی سے اس وبا کا مقابلہ کیا- وزیر اعظم کی حکمت عملی زبردست رہی- دنیا نے تسلیم کیا- اسمارٹ وزیراعظم کا اسمارٹ لوک ڈاؤن- @ImranKhanPTI
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) September 15, 2020