منگل, 16 اپریل 2024


اسکول انتظامیہ نےکیوں فوری طورپر بچی کواسپتال نہیں پہنچایا؟

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گرکرجاں بحق ہونے والی طالبہ کی خبر پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے فوری طور پر واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناہے کہ اس بات کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا اور سانحہ کے بعد اسکول کی انتظامیہ نے کیوں فوری طور پر بچی کو اسپتال نہیں پہنچایا؟

اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر نویں جماعت کی طالبہ جاںبحق

جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کی ہدایات پر فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. ڈی جی منصوب صدیقی متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسکول پہنچ گئے ہیں اور سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق کی تحقیقات کررہے ہیں.

ڈی جی پرائیویٹ اسکولزمنصوب صدیقی کاکہنا ہے کہ نجی اسکول سانحہ میں جاں بحق طالبہ کے حوالے سے مکمل رپورٹ جلد ہی وزیر تعلیم کو پیش کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment