جمعہ, 03 مئی 2024


ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، رینجرز کا دعویٰ

ایمز ٹی وی(کراچی) ترجمان رینجرز کے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں آپریشن صرف جرائم میں ملوث ملزمان اور مجرمان کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ آپریشن کسی بھی سیاسی مذہبی کے خلاف نہیں بلکہ ان جماعتوں میں پلنے والےعسکری ونگز کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ رینجرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اس لئے ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگ خود بھی گرفتاریاں دے رہے ہیں تاہم گرفتار کئے گئے تمام افراد کو عدالت میں پیش کرکے انہیں قانونی حقوق دیئے جاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment