جمعہ, 22 نومبر 2024


18 جنوری سےسندھ بھرکےتمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے

کراچی : وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے تعلیمی ادارے 18جنوری 2021 سے کھولنے کی حمایت کردی.

اس حوالے سےوزیر تعلیم سیعد غنی کاکہناہے کہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے ہوگا جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کئ کلاسز یکم فروری 2021 سے ہوگی. 

انہوں نےمزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ سےدعاگو ہوں صوبہ سندھ میں کووڈ 19 کئ صورتحال بہتر رہے تاکہ اسکول اعلان کردہ تاریخوں کےمطابق کھول دیئے جائیں .

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نےگزشتہ روز میڈیاسےبات کرتے ہوئے کہاکہ این سی او سی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیاہے کہ پہلےمرحلےمیں نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز 18 جنوری سےشروع کی جائیں جبکہ پہلی سے آٹھویں اور ہائرایجوکیشن کی کلاسز کا یکم فروری سے ہونگی. 

انہوں نے مزید کہاکہ ملک بھرمیں کووڈ کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے  وفاق اور صوبوں نے اتفاق کیا ہے کہ چھوٹےبچوں کی کلاسز کو 18جنوری سےمشروط کیاہے  اور یکم فروری سے قبل ایک بارپھر کووڈ کاجائزہ لے کرحتمی فیصلہ کیاجائےگا. 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment