کراچی : یکم فروری سے اسکول کھولے جانےوالے صوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے فیصلے کوآل سندھ پرائیوٹ اسکول فیڈر یشن نےمستردکردیا.
چیئرمین أل سندھ پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کاکہنا ہے کہ وفاق کے پہلی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز بند رکھنےکےفیصلے کو مستردکرتے ہیں اسکول مزید بند نہیں ہوسکتے اسکول نہ جانے والے بچے چائلڈ لیبر کاشکار ہورہی ہے.
انہوں نےکہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 5کروڑ طلبا کاتعلیمی نقصان ازالہ نہیں ہوسکتا ,2.5 کروڑ بچے ویسے ہی تعلیم سےمحروم ہیں
انہوں نے مزید کہا ہےکہ اقوام متحدہ, یونیسیف,یونیسکو,عالمی بنک ایڈویزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکول کھولیں جائیں بند رکھنے سےزیادہ نقصانات ہیں.
انہوں نے وزیر اعظم, آرمی چیف , چیپ جسٹس این سی او سی سے گزارش کی ہے کہ غیرقانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں .
انہوں مزیدکہا ہےکہ اسکول بندش معاشی قتل ہے اسکول بند ہونےسے 10000اسکولزمکمل بند ہوچکے ہیں جبکہ 7 لاکھ اساتذہ بےروزگار ہوچکے ہیں.