کراچی: رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ’’پیپر پیٹرن‘‘ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق و فاقی حکومت کے تحت چاروں صوبوں اورآزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈزپر مشتمل آفیشل فورم ’’آئی بی سی سی‘‘ (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز) نے رواں سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ’’پیپر پیٹرن‘‘ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورملک بھر میں میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لیے جائیں گے تاہم تمام امتحانی پرچے اسمارٹ سلیبس کی بنیاد پر بنائے جائیں گے۔
اجلاس میں نویں اورگیارہویں کے پرچے ’’ایم سی کیو‘‘کی بنیادپر لینے کی تجویزمستردکردی گئ جبکہ سیکریٹری آئی بی سی سی نے بتایا کہ ملک بھرمیں میٹرک اورانٹرکے امتحانات بالترتیب مئی اورجون میں عید الفطرکے بعد شروع ہوں گے۔
آغاخان بورڈکے سربراہ اورآئی بی سی سی کے چیئرمین شہزاد جیواکی زیرصدارت ہونے والے آئی بی سی سی اجلاس میں کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس ایک اجتماعی حکمت عملی اپنانے کے لیے بلایا گیا ہے ہرفیصلہ تمام یونٹس کوآن بورڈ لے کر کیا جائے گا انھوں نے بتایاکہ سندھ بورڈکمیٹی آف چیئرمینز (بی سی سی)کوبھی اس معاملے پر آن بورڈ لیا جا سکتا ہے۔