کراچی : سندھ بھرکے کالجز کے کتب خانوں کی بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیےمحکمہ فنانس سندھ نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے ۔جس کے بعد سال 2020-21 کے بجٹ میں رقم کالج پرنسپلز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائے گی
تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری کالج رفیق برڑو نے کالجوں کی لائبریریوں کی بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی سمری بنا کر بھیجی تھی اور 57 کالج لائبریریز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے فی لائبریری 11 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
جس کی سمری محکمہ فنانس نے منظور کر کے سیکریٹری کالج کو ارسال کر دی ہے
بجٹ منظوری کے بعد سیکریٹری کالج نے تمام پرنسپلز کوخط بھجوادیا۔
مذکورہ رقم منتقل ہونے کے بعد کالج ڈی ڈی او بجٹ استعمال کرسکیں گے۔