محکمہ تعلیم کالجز نے سندھ کے پرائیوٹ کالجز کے لئے علیحدہ ڈائیریکٹوریٹ قائم کردیا ہے اس سے قبل ڈائیریکٹوریٹ انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ، صوبے کے پرائیوٹ کالجز کے رجسٹریشن اور انسپیکشن کی نگرانی کرتا تھا ۔
سندھ میں پرائیوٹ کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پرائیوٹ کالجز کے رجسٹریشن ، انسیکشن اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے ڈائیریکٹوریٹ رجسٹریشن اینڈ انسپیکشن پرائیوٹ کالجز کے نام سے نئے ڈائیریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔
چیف سیکریٹری سندھ نے پروفیسر زاہد احمد کونئے قائم شدہ ڈائیریکٹوریٹ کا پہلا ڈائیریکٹر مقرّر کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔پروفیسر زاہداحمد اس سے قبل ریجنل ڈائیر یکٹوریٹ کالجز اور ڈائیریکٹوریٹ جنرل کالجز میں ڈپٹی ڈائیریکٹر اور پرنسپل دہلی کالج خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔