جمعرات, 25 اپریل 2024


میٹرک اورانٹرامتحانات جولائی اوراگست میں لینےکافیصلہ

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات جولائی اوراگست میں کرانےکافیصلہ کرلیاگیا.

تفصیلات کےمطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سال2021کےسالانہ امتحانات کےشیڈول کےحوالےسے اسٹیئرنگ کمیٹی کی "سب کمیٹی " کی رپورٹ پر غور کیا گیا

اجلاس میں سیکریٹری کالجز, سیکریٹری جامعات, تمام بورڈز کےچیئرمینز, ڈی جی پرائیوٹ اسکولز, پرائیوٹ اسکولز کےایسوسی ایشنزکے عہدیداران, محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹرز سمیت دیگرماہر تعلیم شامل ہیں. 

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھول دیئےجائیں گے.  تمام تعلیمی ادارے ایس اوپیز کومدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیان جاری رکھیں گے.  تمام تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے,  ماسک پہننا لازمی ہوگا علاوہ ازیں 50 فیصدطلبا ایک روز اور دوسرے روز 50 فیصدطلباہونگے.

اجلاس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کےحوالے سےفیصلہ کیاگیا کہ میٹرک کےسالانہ امتحانات یکم جولائی سے 15جولائی تک ہونگے جبکہ انٹرمیڈیٹ کےامتحانات 28جولائی سے 16اگست تک منعقد ہونگے. 

اجلاس میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات کےحوالے سے فیصلہ کیاگیاکہ رواں سال ہونےوالے امتحانات برائے 2021 ایم سی کیوز پر مبنی اور دوگھنٹوں کا ہوگا. 50%ایم سی کیوز, 30%فیصد مختصرسوالات اور 20فیصد بیانیہ سوالات (long question)کے تیار کیئے جائیں گے.جبکہ پرہکٹیکل امتحانات کاآغازعملی امتحانات کےبعدلیاجائے گا.

اجلاس میں پہلی سےآٹھویں کلاسزکاامتحان مئی میں ہوگا.

اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات مختصرکرکےصرف ایک ماہ کےلئےمحدود کردی گئی ہیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment