کراچی: جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تنخواہوں کے اضافے کے حق میں احتجاج کیا۔
اسلام آباد میں جامعہ کراچی کے اساتذہ کی طرف سے سرکاری ملازمین پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،
اساتذہ نے سرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ گرفتار
ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
صدر انجمن اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر حارث نایاب کاکہنا ہے کہ مہنگائ میں اضافہ 200 اور300 فیصد اور تنخواہوں میں 10 فیصد نامنظورکرتے ہیں۔
ڈاکٹر ریاض احمدہم اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاریوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں
۔پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم طحہ نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے مراعات اور ترقیاتی فنڈز اور ملازمین کے لیے لاٹھی یہ سراسر ناانصافی ہے
آج اگر ہم سب مل کر احتجاج کریں تو حکومت وقت کو مجبور کرسکتیں ہیں۔ جناب وقار نمائندہ ملازمین
صدر آفیسر ایسوسیشن ڈاکٹر حسان اوج نے مطالبہ کی ہے کہ تنخواہوں میں 40 فیصداضافہ فی الفورمنظور کیا جائے