جمعرات, 12 دسمبر 2024


ڈاؤیونیورسٹی کےوائس چانسلرکی مدت ملازمت میں توسیع کےلئےسمری ارسال

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکےوائس چانسلرکی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری وزیراعلی سندھ کوارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی کی چار سالہ مدت ملازمت رواں برس 23اپریل کو مکمل ہورہی ہےاسی لئےی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ مدتِ ملازمت میں توسیع یایا پھر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے اشتہار دینے کی منظوری دی جائے۔

زرائع کے مطابق حکومتی حلقے ڈاکٹر سعید قریشی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لہذا امکان ہے کہ ڈاکٹر سعید قریشی آئندہ چار برس کے لیے بھی ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہوجائیں گے۔ اس سے قبل جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی مدت ملازمت میں بھی چار برس کی توسیع کی جاچکی ہے۔ قواعد کے مطابق دوسری مرتبہ توسیع کے لیے اشتہار کی ضرورت نہیں ہوتی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کواختیار ہوتا ہے کہ وہ دوسری مدت کے لیے بغیر اشتہار کے تقرر کردے۔ وائس چانسلر کا اشتہار پہلی مدت کے لیے دیا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment