ھفتہ, 25 ستمبر 2021


انٹرمیڈیٹ سال اول کےسالانہ امتحانات برائے2021ء کےایڈمٹ کارڈزجاری

کراچی:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی  نےگیارہویں جماعت کےتمام گروپس کےایڈمٹ کارڈزجاری کردیئے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےانٹرمیڈیٹ سال اول (فریش) اورحصہ دوم (ناکام) کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کےایڈمٹ کارڈز جاری کردیے

پری انجینئرنگ، سائنس پری میڈیکل،کامرس ریگولر،سائنس جنرل،، خصوصی امیدواروں، آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اورمیڈیکل ٹیکنالوجی کے طلباکے ایڈمٹ کارڈز تیار ہوگئے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان اتھارٹی لیٹرز کے ساتھ آج سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے ایڈمٹ کارڈز وصول کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment