سکھر: سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے تحت ستمبر میں اساتذہ کی بھرتی کے لیےہونے والے ٹیسٹ کے حوالے سےوزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نےآئی بی اے سکھر انتظامیہ کے ساتھ بریفنگ میٹنگ کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹیسٹ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ہوگااوربھرتی کی پالیسی 2021 کے مطابق ہر مضمون کے لیے کاغذ کی سطح اور نمبروں کی تقسیم کو درست کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ ہم مثبت نتائج حاصل کر سکیں۔ ٹیسٹ اور نتائج کو شفاف بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیاجائےگا۔
اساتذہ کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کاآغاز 13 ستمبر سے پہلے جے ایس ٹی اس کے بعدپی ایس ٹی کےلئے منعقد کیاجائےگا۔
تفصیلی شیڈول کا اعلان سکھر آئی بی اے کرے گا اور نتائج کا اعلان جلد از جلد کیا جائے گا۔