سندھ کے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی کے لیئے ریکروٹمنٹ کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔
مزکورہ ریکروٹمنٹ کے عمل میں 46549 ٹیچرز کی بھرتی کی جائے گی۔
ٹیسٹ کےحوالے سےگزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سردار شاہ کاکہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کی جا رہی ہے ، اور یہ سارا پروسیس آٹومیٹیڈ ہے۔اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا
اجلاس میں آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر سید میرمحمد شاہ بھی شریک تھے.ٹیچر بھرتی کا عمل مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے، اس میں کسی قسم کی سفارش اور رشوت کی جگہ نہیں۔
اساتذہ کے ٹیسٹ میرٹ پر ہونگے مکمل شفاف عمل ہے کسی کو ایک روپیہ دینے کا سوچیے بھی نہیں اپنی محنت میں یقین رکھیں.
انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کا کوئی ملازم اساتذہ کی نوکریوں کے عیوض رشوت میں ملوث پایا گیا تو نہ صرف اسکو نوکری سے ٹرمینیٹ کرینگے بلکہ جیل بھی بھیجیں گے.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے آئی بی اے کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ سکھر آئی بی اے کے ذریعے تھرڈ پارٹی رکروٹمنٹ کے لیے محکمہ تعلیم اور سکھر آئی بی اے کے مابین معاہدہ ہوا ہے.
واضح رہےجے ای ایس ٹی کی 14039 اور پی ایس ٹی کی 32510 پوسٹس اور کل 46549 اسامیاں پر ٹیسٹ منعقد کئے جارہےہیں ۔