جمعہ, 04 اکتوبر 2024


کراچی انٹربورڈکاخصوصی امتحانات منعقدکرانےکااعلان

کراچی: چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خصوصی امتحانات منعقد کرانےکااعلان کردیا۔

چیئرمین سندھ بورڈ آف کمیٹی اور چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےفیصلہ کیا گیا ہےکہ ایسے طلبا جواپنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نمبرز سے غیر مطمئن ہیں او رجو
کورونا کی وجہ سے پرچے نہ دینےوالے طلباءفروری میں خصوصی امتحانات لیے جائیں گے

جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچوں میں عملی امتحانات نہ دینے والے طلباء کو سابقہ عملی امتحانات میں حاصل کردہ نمبرز دیئے جائیں گے۔ اسی طرح جبکہ آئی بی سی سی کے فیصلے کے تحت امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کے چانس ایک سے بڑھا کر چار کردیئے گئے ہیں، اب طلباء امپروومنٹ آف ڈویژن کے پرچے چار دفعہ دے سکیں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں نصاب مختصر نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے رواں سال وفاقی حکومت نے پریکٹیکل نہ لینے کا اعلان کیا تھا مگر سندھ حکومت کے فیصلے کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز میں پریکٹیکل امتحانات لیے گئے اس وجہ سے بھی طلبہ و طالبات عملی امتحانات کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار رہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment