جمعہ, 22 نومبر 2024


16ویں عالمی کتب میلےکی افتتاحی تقریب

کراچی: شہرِقائد میں پاکستان پبلشرز اور بک سیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ 16ویں عالمی کتب میلےکا آغاز آج افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔

کتب میلے کا افتتاح وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نےکیا ۔اس موقع پر سابق وزیر تعلیم پیز مظہرالحق ، اردو ادیب مزاح نگار انور مقصود ،چیئرمین پی پی بی اے عزیز خالد شریک ہوئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا دنیا ڈجیٹل بن گئی ہے لیکن کتاب پڑھتے وقت ورق پلٹنے کا رومانس ہی الگ ہےکتاب پڑھ کر جو پڑھنے کا مزہ ہے وہ ٹیبلیٹس میں پڑھ کر نہیں آتا۔میرا خواب تھا کہ کراچی سے کشمور تک کتابوں کے میلے ہوں

انہوں نے تقریب میں یقین دہانی کرائی کہ ہم سندھ حکومت کی طرف سے وفاق سے مطالبہ کریں گے کہ کاغذ پر عائد ڈیوٹی ختم کی جائے.انہوں نے مزید کہا کہ اگر وفاق نے کاغذ پر ڈیوٹی ختم نہ کی تو ہم سندھ اسمبلی میں اس کے لیے قرارداد پیش کرینگے کہ کاغذ پر عائد وفاقی ٹیکس ختم کی جائے وفاق کی طرف سے کاغذ پر عائد ٹیکس ختم کی جائے اس سے نہ صرف پبلشرز کو کتب شایع کرنے میں آسانی ہوگی بلکہ قارئین کو بھی کتاب کم قیمت پر میسر ہوسکے گی. کاغذ پر ٹیکس سے کتاب کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے.

اس موقع پرمزاح نگار اردو ادیب انور مقصود کاکہنا تھا کہ میں اگر کوئی عشق کی داستان لکھتا تو جناح پاکستان لکھتا میں نے جناح کا پاکستان سے عشق جیسا عشق کہیں نہیں دیکھا جناح نے اپنا عشق پاکستان کو پالیاپبلشرز کو چاہیے آئین چھاپا کریں کیونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ آئیں بکتا ہے

عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے 40 اشاعتی اداروں نے حصہ لیا ہے جبکہ پاکستان کے 136 پبلشرز نے اپنے اسٹال لگائیں ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment