جامعہ این ای ڈی کے تحت سینٹ ہال میں مختصر سی نشست میں پروفیسرز اورایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تقرری کے خط جاری کردیئے گئے۔
اس پرمسرت موقعے پر 22پروفیسرزسمیت27 ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں خط تقسیم کیے گئے، جن میں شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر فیضان رضا،ڈاکٹر علی عمار تقوی،ڈاکٹر فہیم الدین،شعبہ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محمد واصف، ڈاکٹر انیس فاطمہ، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر عثمان علاؤالدین، شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ کی سائرہ عقیل، شہنیلہ نقوی، قرۃا لعین محتشم، شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کی سعدیہ منزہ فراز،ڈاکٹر ہاشم رضا، شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے ڈاکٹر اسد عارفین، ڈاکٹر ماجدہ کاظمی، شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈاکٹر ریاض الدین،بائیو میڈیکل کے ڈاکٹر محمد ابوالحسن، شعبہ آرکیٹکچر کی ڈاکٹر سنیلہ احمد، ڈاکٹر سعید الدین احمد، شعبہ سول انجینئرنگ کی ڈاکٹر فرناز بتول،ڈاکٹر شمس الدین، شعبہ اربن اینڈ انفرااسٹکچر انجینئرنگ کے ڈاکٹرافضال احمد، شعبہ ہیومنٹیس کے ڈاکٹر محمد فرید اور ڈاکٹر عمرانہ بیگ شامل تھے۔
تمام پروفیسرز اورایسوسی ایٹ پروفیسرز نے شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے ہاتھوں خط وصول کیے۔اس موقع پرپروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار سید غضنفر حسین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم ہاشمی،ڈی آر ای ون علی محمد میمن بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے ایک199 سنڈیکیٹ اجلاس میں سلیکشن بورڈ کے ذریعے 22پروفیسرزاور 27ایسوسی ایٹس کے تقرر کے لیے سفارشات کی منظوری دی گئی تھی.