جمعہ, 22 نومبر 2024


سرسید یونیورسٹی کی جانب سے Winter Drive 2022کا آغاز

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام غریب و نادار لوگوں میں موسم سرما میں گرم کپڑوں و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی مہم Winter Drive 2022 کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کمبل،رضائیاں ، گرم لحاف، جیکٹس، سوئیٹر و دیگر گرم کپڑے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ Winter Drive 2022 کے محرک سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ ہیں جنہوں نے اس مہم کا انتظام کیا ہے ۔ غریب اور نادار لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ پہلی رفاحی و فلاحی مہم ہے جو اساتذہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے ۔ اور اس مہم میں جامعہ کے تمام شعبہ جات نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔

سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ بے سہارا اور غریب خاندانوں میں خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے ۔ اس سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے ۔ انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھیں ۔

رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنا ، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے جو ایک صدقہ جاریہ ہے ۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدارشد خان نے کہا کہ خدمتِ خلق ایک مقدس جذبہ ہے جس کی تحریک کے لیے کسی رہبر کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ تسکینِ قلب کا بہترین عمل یہی ہے کہ ہم اپنی زیادہ تر زندگی خدمتِ خلق میں گزاریں

اس مہم کوسرسید یونیورسٹی کے اساتذہ نے ترتیب دیا جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جات سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment