اتوار, 08 ستمبر 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل لائسنسنگ امتحان کاانعقاد

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت ہونے والے نیشنل لائسنسنگ امتحانات کا انعقاد کیاگیا،21 اور 22 جنوری کو ہونےوالے اس امتحان میں کل 109 امیدواروں نے شرکت کی۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ نے بتایا کہ جے ایس ایم یو نے امتحان گاہ میں ممتحن، نگران، اوزار و سامان سمیت دیگر ضروریات فراہم کیں جبکہ پی ایم سی کی جانب سے امتحانی پرچہ اور اس کی جانچ کا اہتمام کیا گیا، پی ایم سی کی جانب سے نمائندگی ڈاکٹر ثناء نے کی۔

اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی عدم موجودگی میں جامعہ کے انتظامی امور سنبھالنے والے ڈین برائے میڈیسن پروفیسر مسرور احمد نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور کہاکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کا معیار بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment