منگل, 16 اپریل 2024


وزیرتعلیم سندھ کاعالمی یوم تعلیم کےموقع پرپیغام

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کاعالمی یوم تعلیم کےموقع پر پیغام جاری کردیا۔

عالمی یوم تعلیم کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے پیغام دیتےہوئے کہاہے کہ دنیا کی تمام اقوام کے لیے یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ آج کا دن اقوام متحدہ کی طرف سے دنیا بھر میں عالمی یوم تعلیم کے طور پر منایا جا رہا ہےسندھ میں تعلیمی معیار پہلے سے بہتر ہو رہا ہے ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے گئے ہیں

انہوں نے مزید کہاکہ کریکیولم کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے سینکڑوں خستہ حال اسکولوں کی ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیںں. اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد شعبہ تعلیم صوبائی سبجیکٹ ہے لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت کی طرف سے نصابی مارشل لا جیسے حکم نامے جاری کیے جاتے ہیں جوکہ صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کا سبب بنتا ہے. وفاق کو یہ سمجھنا چاہیے کہ صوبوں کی ترقی ہی دراصل وفاق کی ترقی ہے.

آج کا دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم بہت باصلاحیت ہیں اور دنیا کی ترقی میں مزید اپنا حصہ ڈالنے کے حامل ہیں. ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم کے معاملے کو سیاست کی نظر نہ کرے. ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے.

ہم سب کو ملکر پاکستان کو شعبہ تعلیم میں آگے لیکر چلنا ہے اور تبھی ہم ایس ڈی جیز کو حاصل کر پائیں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment