کراچی: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کےشعبہ ریڈیالوجی،سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کے سربراہ پروفیسر طارق محمودکو پاک بحریہ کا اعزازی سرجن کمانڈر بنادیاگیا۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپروفیسر شاہدرسول نے پروفیسر طارق محمود کو ملک کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میںاعزازی سرجن کمانڈربنائے جانے پر مبارکباد دی۔
پروفیسر طارق محمود پاکستان کے 163 شہروں اور 15 ممالک کے مریضوں کا سائبر نائف کے ذریعے علاج کر چکے ہیں۔سائبر نائف ایک پریمیم روبوٹک ریڈیو سرجری اسٹریکچر ہے جو مہلک کینسر کا کم سے کم سائیڈ افیکٹس کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرتا ہے،یہ کینسر کا اپنی نوعیت کا پہلا علاج ہے جو پاکستان میں دستیاب دیگر تابکاری علاج کے مقابلے میں ٹیشوز کے کم سے کم نقصان کا باعث بنتا ہے۔