جمعہ, 22 نومبر 2024


انٹرمیڈیٹ کےتمام گروپس کےضمنی /خصوصی امتحانات کااعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے تمام گروپس کےخصوصی امتحانات کاشیڈول جاری کردیا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے ضمنی /خصوصی امتحانات کےسائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل یکم مارچ 2022ء سے دوپہر 2بجے سے شام 4بجے تک لیے جائیں گے جبکہ جمعہ کے روز پرچوں کے اوقات کار سہ پہر 3بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک ہوں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا کہ یہ ضمنی /خصوصی امتحانات بھی سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پیٹرن کے مطابق لیے جائیں گے یعنی امتحانی پرچے 50فیصد ایم سی کیوز، 30فیصد مختصر جوابات کے سوالات اور 20فیصد تفصیلی جوابات کے سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ان ضمنی /خصوصی امتحانات میں اختیاری مضامین کے ساتھ لازمی مضامین کے پرچے بھی لیے جائیں گے، اختیاری مضامین کے پرچے محدود نصاب کے تحت جبکہ لازمی مضامین کے پرچے مکمل نصاب کے تحت لیے جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment