ھفتہ, 23 نومبر 2024


اچھی تعلیم طلبہ کابنیادی حق ہےمگرانہیں یہ حق نہیں مل رہا،چیئرمین ایچ ای سی

کراچی : وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نےانجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس کے تحت ایچ ای سی کی پالیسیوں کے جامعات و اساتذہ پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ عہدہ سنبھالنےکےبعد میری ترجیع یہی تھی کہ اعلیٰ اورمعیار ی تعلیم دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھی تعلیم طلبہ کا بنیادی حق ہے مگر انہیں یہ حق نہیں مل رہا۔ میں طلبہ یونین کی بحالی چاہتا تھاجب میں نے کوشش کی تو مخالفت کی گئی اور مجھے کہا گیا کہ طلبہ یونین کی حمایت نہ کریں۔ پیپلیز پارٹی نے سندھ میں بحالی کرکے اچھا کام کیا۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ اکیڈمک آزادی کے بغیر جامعات چل نہیں سکتیں چناچہ ہمیں سچ بولنا اور بتانا چاہیے۔ جامعات میں غیر تدریسی اسٹاف زیادہ ہے بعض میں تو ایک استاد پر سات غیر تدریسی عملہ ہے جس کی وجہ غیر تدریسی چیزوں پر پیسہ زیادہ خرچ ہوتا ہے جامعات کو خودمختار رہنا چاہیے مگر بجٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔ اس وقت جامعات کی درجہ بندی ایک دھوکہ ہے، جھوٹے جنرل بنائے جارہے ہیں اب اس چیز کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات کے وائس چانسلر مجھے بلاتے ہوئے ڈرتے ہیں ان کو خوف ہے کہ بلانے کے نتیجے میں فنڈز بند ہوجائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، خودمختار نجی جامعات ہیں جیسے آغا خان یونیورسٹی یا لمس لاہور، ایک چوتھائی جامعات کو فنڈز کا مسئلہ ہے پورے فنڈز نہیں مل رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment