اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےآج سےپری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بدھ کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 15جون سے 23 جون تک بھمبر، کوٹلی، میر پور، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں، مظفر آباد، نیلم ویلی، استور، غذر، گلگت، دیامیر، ہنزہ اور اسکردو میں آندھی، بارش کا امکان ہے۔
16 سے 21 جون راولپنڈی، اسلام آباد،مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال میں آندھی، بارش کا امکان ہے۔
17 سے 20 جون تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں آندھی، بارش کا امکان ہے، 17 جون سے 19 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔