جمعہ, 22 نومبر 2024


سندھ کےسب سےبڑےتعلیمی بورڈکراچی نےبہتراندازمیں دسویں جماعت کےنتیجےکااعلان کیا،حیدرعلی

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کے دہم جماعت کے نتائج پرآل سندھ پرائیویٹ اسکولزاینڈکالجزایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نےمثبت رد عمل کا اظہارکیاہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے جماعت دہم کے نتائج کے اعلان پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کی بے ترتیبی ،پوسٹ کووڈ مشکلات اور موسمی حالات کے باوجود سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ کراچی نے بہتر انداز میں دسویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے لیے *چیئرمین بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ کی سربراہی میں ناظم امتحانات عمران طارق اور ان کی پوری ٹیم نے دل جمعی اور پروفیشنل انداز میں بہت زیادہ محنت کی۔

خاص طور پر کنٹرولر ایگزامینیشنز عمران طارق بٹ نے کنٹرولر کی حیثیت سے اپنے پہلے نتیجے کی تیاری میں مکمل توجہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بہترین انداز میں پورا کیا ۔ جس پر وہ قابل ستائش ہیں۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ میٹرک بورڈ کراچی سندھ کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ ہونے کے سبب معیاری امتحانات اور شفاف نتائج کی سمت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment