کراچی:میٹرک بورڈنےامتحانی فارم جمع کروانےکاشیڈول جاری کردیاہے۔
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2023کے جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب یہ فارم 16دسمبر2022 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جائیں گے۔گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول اور طلباء وطالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 16دسمبر تک جمع کئے جائیں گے،اس کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ19دسمبر سے23دسمبر تک 200 روپے، 26دسمبر سے0 3دسمبر تک500 روپے، 2جنوری2023 سے6جنوری تک800 روپے،9 جنوری سے 13جنوری تک 1200 روپے، 16جنوری سے 20جنوری تک 1500 روپے، 23جنوری سے 27جنوری تک 1800 روپے اورآخری تاریخ گزرنے کے بعد2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کئے جائیں گے