ھفتہ, 20 اپریل 2024


مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر طلبہ کےلئے اہم اعلان

کراچی : جامعہ کراچی کے تحت مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر طلبہ کی فیس ایڈمیشن فنڈ سے فراہم کی جائے گی

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں وہ 05 جنوری 2023 ء تک صبح10:00 تاشام4:00بجے تک جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں واقع اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈکے کاؤنٹرسے فارم حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلبہ جو اسٹوڈنٹس ایڈمیشن فنڈ سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ فارم کے ساتھ والد/ سربراہ کے ذرائع آمد ن کے سرٹیفیکٹ، دیگر متعلقہ دستاویزات، طالبعلم،والد/ سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی،ب فارم کی فوٹوکاپی اور گذشتہ ماہ کے یوٹیلیٹی بلز جس میں بجلی،گیس،پانی، ٹیلی فون ودیگر شامل ہیں منسلک کریں۔

ڈاکٹر صائمہ اختر نے بتایا کہ شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت ہے کہ حصول علم کے خواہشمند طلباوطالبات کا محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونا چاہیئے اور مذکورہ فنڈ کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ فیس دینے سے قاصر ہیں ان کی داخلہ فیس مذکورہ فنڈ سے فراہم کی جائے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment