جمعرات, 21 نومبر 2024


جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط

کراچی : جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین گیمینگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے تناظر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق ڈھائی ارب کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ یہ سینٹر، پاکستان کا پہلا گیمینگ اور انیمیشن سینٹر ہوگا۔

اس موقع پروفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، جنید امام ممبر آئی ٹی اور سی ای او ignite عاصم شہریار، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نےاظہار خیال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گیمینگ اور اینیمیشن کی دنیا میں یہ سینٹر گیم چینجر ثابت ہوگا، جامعہ این ای ڈی اور ignite کے مابین اس مفاہمتی یادداشت کےتحت نئی نسل میں کمپیوٹر گیمز اور انیمیشن کے ذریعے مثبت رجحانات کو فروغ دیا جائے گا،

ان۔کا کہنا تھا کہ سینٹر کے ساتھ پاکستان کا پہلا جدید ترین ورچوئل پروڈکش اسٹوڈیو بھی قائم کیا جارہا ہے.اسٹوڈیو میں جدید ترین کیمروں، آلات کی مدد سے گیمنگ و اینیمیشن کی عالمی معیار کی پروڈکش ہوسکے گی۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ہمقدم چلنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو بھی وقت کی ضرورت کے پیش نظر آگے بڑھانا ہے۔اس سینٹر میں سالانہ 2 ہزار طلبہ و طالبات کو فری مہنگے ترین اینیمیشن و گیمنگ کورسز کروائے جائیں گے. اس فنڈنگ سے ناصرف گیمینگ اور اینیمیشن کو فروغ دیا جاسکے گا بلکہ سینٹر کی تعمیر سے معاشی بہتری کی راہیں ہموار ہو سکیں گی۔
جامعہ این ای ڈی میں پاکستان کے پہلے نیشنل سینٹر برائے گیمنگ اور اینمیشن کا قیام جامعہ سمیت پوری قوم اور بالخصوص ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

اس مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی سید غضنفر حسین اور ignite کے سی ای او عاصم شہریار حسین نے دستخط کیے. پروجیکٹ فوکل پرسن دانش الرحمان اور ندیم ناصر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاۓ مغفرت بھی کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment